پاکستان
28 مارچ ، 2012

پاکستان کی بقا، سلامتی، خوشحالی کیلئے عوام کو جاگنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

پاکستان کی بقا، سلامتی، خوشحالی کیلئے عوام کو جاگنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

لاہور … سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کیلئے عوام جاگیں، وڈیروں اور جاگیرداروں کے ظلم سے عوام کو بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جامعہ نعیمیہ لاہور میں حسین نعیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملکی حالات ابتر ہو گئے ہیں، بلوچستان کی صورتحال ناقابل بیان ہے، پاکستان بنانے والے بلوچوں کے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، کراچی میں قاتلوں کا پتہ ہونے کے باوجود لاشیں گرائی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر نٹیو سپلائی لائن کھولی گئی تو عوام، متحدہ اپوزیشن اور ن لیگ احتجاج کرے گی۔

مزید خبریں :