23 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہور شہر میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان کی آمد کے موقع پر ہونے والی وی آئی پی موومنٹ کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کنال روڈ،ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔