23 دسمبر ، 2013
لاہور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹا سا طبقہ اپنے اقتدار کی خاطر لوگوں کا خون چوس رہا ہے،غریب مزید غریب ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیاست دان کہتا ہے کہ وہ غریب کا دوست ہے۔