کاروبار
23 دسمبر ، 2013

جولائی تا نومبر پھلوں،سبزیوں کی برآمد میں 40فیصد اضافہ

جولائی تا نومبر پھلوں،سبزیوں کی برآمد میں 40فیصد اضافہ

کراچی…جولائی سے نومبر کے دوران پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا جس سے ملک کو تقریباً 21کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے پھل اور 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سبزیاں ملک سے برآمد کی گئیں۔ یہ برآمدات گزشتہ مالی سال سے 40 فیصد زیادہ ہیں۔پانچ مہینوں کے دوران ملک سے آم،سیب کینو،شریفہ اور چیکو برآمد کیا گیا جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں بڑا حصہ آلو اور پیاز کا رہا۔ پاکستان سے پھل اور سبزیاں بھارت، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید، یورپ اور کچھ افریقی ممالک کو بھجوائی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :