23 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہورمیں دفعہ144نافذ کرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی24گھنٹے کیلیے پابندی عا ئد کردی گئی ہے۔ڈی سی اولاہور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پابندی کااطلاق رات12بجے سے ہوگا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بچے اورخواتین پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،دریں اثناء ڈی سی او بہاولپور کے مطابق بہاولپور ضلع میں دفعہ144نافذ کیا گیا ہے ،اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عا ئدکی گئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے یہ پابندی چہلم حضرت امام حسین کے تناظر میں نافذ کیا ہے تاکہ کسی بھی امن وامان کی صورتحال سے محفوظ رہا جاسکے۔