23 دسمبر ، 2013
دبئی…سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ سری لنکا کو تجربہ کار بیٹسمین مہیلاجیوردھنے کی خدمات حاصل ہوں گی جو ون ڈے میچز میں حصہ نہیں لے سکے۔ سری لنکن ٹیم میں اینجلومیتھیوز، دنیش چندی مل، کورارتنے، کوشل سلوا، کمارسنگاکارا، تھری مانے، مہیلاجیوردنے، پرسنا جیوردنے، نوان کولاسیکرا، سرنگالاکمل، شمندا ایرانگا، وشوا فرنینڈو، سینانائکے، نوان پردیپ، رنگاناہیراتھ اور دلروان پریرا پرمشتمل ہے۔