کھیل
27 دسمبر ، 2013

پانچواں ون ڈے:پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پانچواں ون ڈے:پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ابوظبی… پانچویں اور آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سری لنکاکے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں، شاہدآفریدی اور بلاول بھٹی کی جگہ انور علی اور عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔گرین شرٹس 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پہلے ہی تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں اس سال ساتویں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ پاکستان سری لنکا سیریز کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشرکیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :