پاکستان
27 دسمبر ، 2013

مشرف غداری کیس :خصوصی عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری

مشرف غداری کیس :خصوصی عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد…پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس میں خصوصی عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔3صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامے پرتینوں ججز کے دستخط ہیں۔تحریری حکم کے مطابق مشرف کی سیکیورٹی کے انتظامات کرنے والے افسر کو بھی خصوصی عدالت طلب کرلیا گیا جبکہ پرویزمشرف کوآئندہ سماعت پریکم جنوری کوخصوصی عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا گیا۔پرویزمشرف کوان پر عائد الزامات پڑھ کرسنائے جائیں گے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ملزم کو رہائش گاہ سے عدالت تک سیکیورٹی فراہم کرے، وزارت داخلہ یقینی بنائے کہ سیکیورٹی انتظامات کا ذمے دار افسر بھی عدالت میں پیش ہو۔

مزید خبریں :