27 دسمبر ، 2013
کراچی…بلاول بھٹو زرداری کی تقریر تجزیہ کاروں میں بھی موضوع بحث ہے ، کوئی تعریف کررہا ہے تو کوئی تنقید،سینئر تجزیہ کار عرفان صدیقی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ پیپلز پارٹی حکومت کی پرفارمنس الیکشن میں ہار کا سبب بنی۔ سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا کہ بلاول کی تقریر اپنی ماں اور نانا جیسی تھی۔ بلاول نے دہشت گردی اور مذہب کے بیوپاریوں کے خلاف درست موٴقف جاندار انداز سے بیان کیا۔ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پروگریسو اور غریبوں کی پارٹی بن کے پھر ابھر سکتی ہے لیکن سندھ میں ابھی انہی کی حکومت ہے ،گڈ گورننس چیلنج ہوگا۔سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف پیپلز پارٹی نے پہلی دفعہ واضح اسٹینڈ لیا ہے اور پیغام دیا ہے کہ اس معاملے میں وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ والی بات اگر صحیح بھی ہو تو بلاول کے مقام کو زیب نہیں دیتی،بلاول کی ن لیگ پر چارج شیٹ درست لیکن ان کی اپنی بات میں کئی تضادات بھی ہیں ۔