پاکستان
27 دسمبر ، 2013

بینظیر بھٹو کی چھٹی برسی ،مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوئی

بینظیر بھٹو کی چھٹی برسی ،مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوئی

گڑھی خدابخش …بینظیر بھٹو کی چھٹی برسی پر ملک بھر میں قرآن خوانی کی گئی۔ جیالے قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش پہنچے اور برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ بینظیربھٹوشہید کی چھٹی برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ان کے مزار پر منعقد کی گئی۔ جس میں ملک بھر سے آئے پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شرکت کی۔ کارکنوں کے علاوہ دیگرافراد بھی مزار پرحاضری دیتے رہے۔ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے مزار کے احاطے میں قرآن خوانی کی گئی۔ بی بی شہید کی برسی کے موقع پر ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید عالمی لیڈر تھیں، آج ملک میں جمہوریت ان کی قربانی کی مرہون منت ہے۔ سندھ، بلوچستان، خیبرپختون خوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں محترمہ بینظیربھٹوشہید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ باجوڑ ایجسنی سمیت فاٹا میں بھی شہید محترمہ کی برسی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنی شہید قائد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

مزید خبریں :