27 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اہم شاہراہوں کی بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ گمبھیر صورت اختیار کر رہا ہے۔ شہر کے مصروف ترین مقامات باچا خان چوک اور جیل روڈ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ٹریفک کے بہاوٴ میں رکاوٹ اورعوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بسا اوقات منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ ٹریفک پولیس صورتحال کوقابو کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔