پاکستان
27 دسمبر ، 2013

پشاور :یکم فروری سے گرین خیبر پختونخوا مہم چلائی جائے گی

پشاور :یکم فروری سے گرین خیبر پختونخوا مہم چلائی جائے گی

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کی خوبصورتی کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا اور یکم فروری سے گرین خیبر پختونخوا مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانے کی ٹھان لی ہے۔ اس مقصد کے لیے یکم فروری سے شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے بتایا کہ گرین خیبرپختونخوا منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے اور یکم فروری کو شروع ہونے والی مہم کے دوران پشاور میں پھول لگانے کا مقابلہ ہوگا اور شجر کاری کی جائے گی۔

مزید خبریں :