27 دسمبر ، 2013
ڈھاکا…بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کل جلسے سے خطاب کرنے سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے ان کی رہائش گاہ کو گھیر لیا۔بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کل جلسے سے خطاب کرنے سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے ان کی رہائش گاہ کو گھیر لیا۔ خالدہ ضیا نے منگل کی رات کو پریس کانفرنس کر کے لوگوں کو پیغام دیا تھا کہ لانگ مارچ میں ان کا ساتھ دیں۔ ان کا موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے مطالبہ ہے کہ 5جنوری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے وہ اقتدار سے علیحدگی اختیار کریں۔ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کو پولیس نے گھیرا ہوا ہے اور ان کو نظر بند کیا ہوا ہے۔ دوسری طرف حکومت خالدہ ضیا کے اس مطالبے کو مسترد کردیا ہے اور اپوزیشن لیڈرز کے خلاف مقدمات بنا کر ان کو حراست میں لینا شروع کردیا ہے ۔