02 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے ماری پور میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی اور سول سوسائٹی کے افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے سلیمان مجاہد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ماڑی پور واقعے کے ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔