پاکستان
02 جنوری ، 2014

پاکستان میں دل کی ہر قسم کی بیماری کا علاج ہے، ڈاکٹروں کی رائے

 پاکستان میں دل کی ہر قسم کی بیماری کا علاج ہے، ڈاکٹروں کی رائے

راولپنڈی…پرویز مشرف کا علاج راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کیا جارہا ہے۔ یہ مسلح افواج کا سب سے بڑا اور بہترین طبی سہولتوں سے آراستہ اسپتال ہے۔ راولپنڈی میں 1953ء میں قائم کیا گیا ایم ایچ راولپنڈی کا مرکز برائے امراض قلب 1978ء میں عسکری ادارہ برائے امراض قلب بن گیا۔ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز مسلح افواج کا سب سے بڑا اور بہترین طبی سہولتوں سے آراستہ اسپتال ہے جس میں آرمی کے بہترین ڈاکٹرز تعینات ہیں ۔امراض قلب کے طبی مراکز میں اس کا شمار سب سے اعلیٰ درجے کے اسپتال کے طور پر کیا جاتا ہے ۔یہاں ہر سال دل کے تقریباً 1600 اپریشن کیے جاتے ہیں جن میں سے 80 فیصد اوپن ہارٹ سرجریز ہوتی ہیں۔انتہائی نگہداشت وارڈ میں 20 بیڈ ہیں،سابق صدر پرویز مشرف بھی جدید طبی مشینوں سے لیس اسی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر جاوید اکرام کا کہنا ہے کہ ملک میں دل کے مریضوں کے لیے بہترین اسپتال ہیں اور یہاں پرویز مشرف کا علاج ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :