02 جنوری ، 2014
پشاور…پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کا شہدا کنونشن طالبان سوچ کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہ نماوٴں نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا اور 5 جنوری کے شہدا کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جو اے این پی نے قبول کر لی۔