پاکستان
02 جنوری ، 2014

مضاربہ فراڈ کیس،مرکزی ملزم مولانا شفیق کراچی سے گرفتار

مضاربہ فراڈ کیس،مرکزی ملزم مولانا شفیق کراچی سے گرفتار

کراچی…مضاربہ کیس کے مرکزی ملزم مولانا شفیق کو کراچی میں گرفتارکرلیا گیا۔مولاناشفیق کوسی آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مولانا شفیق کی گرفتاری کی تصدیق کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کردی۔ ذرائع کے مطابق شفیق الرحمان نے لوگوں سے اربوں روپے فراڈ سے حاصل کیے اور فرار ہو گیا تھا، شفیق الرحمان کے2بھائی عدنان اور انعام پہلے ہی گرفتار ہیں جو جیل میں ہیں۔ مولانا شفیق الرحمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :