02 جنوری ، 2014
لاہور…مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ان کی ڈاکٹر سے بات ہوئی ہے پرویز مشرف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر کیانی سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔