پاکستان
02 جنوری ، 2014

مشرف عدالت کے سامنے پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کریں:میاں افتخار

مشرف عدالت کے سامنے پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کریں:میاں افتخار

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مشرف عدالت کے سامنے پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کریں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عدالت کے ساتھ آنکھ مچولی کررہے ہیں، جو نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے سامنے سب برابر ہے، اگر ملک کا وزیر اعظم عدالت کے سامنے پیش ہوسکتاہے تو مشرف کو بھی اسی شان سے عدالت میں پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کے فوج پاکستان کا ادارہ ہے، کسی فرد واحد کا ادارہ نہیں، اگر عدالت نے پرویز مشرف کو مجرم قرار دیا تو فوج مجرموں کا ساتھ نہیں دیتی۔

مزید خبریں :