پاکستان
03 جنوری ، 2014

ملک سے سفارش کے کلچر کو ختم کرنا ہے، وزیر اعظم نواز شریف

ملک سے سفارش کے کلچر کو ختم کرنا ہے، وزیر اعظم نواز شریف

حیدرآباد…وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے سفارش کے کلچرکو ختم کرنا ہے اور حق دار کو اس کا حق دینا ہے۔حیدرآباد میں قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قرضہ اسکیم میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا،اسکیم کے تحت کسی کو قرضہ دلانے کااختیارمیرے پاس بھی نہیں ہے، ملک میں میرٹ کو قائم کرنا ہے، مذہب، رنگ، نسل کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے قرضہ لینے والے لوگ موجود ہیں، ایک ایک گروپ کو اربوں روپے کا قرضہ دیا گیا، امیروں کوتو قرضہ مل جاتاہے مگرغریبوں کوکوئی پوچھتاہی نہیں،حکومت نوجوان طبقے کو آگے لانا چاہتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ لوگوں کو قرضہ ملے گا جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت بہت جلد کراچی سرکلرریلوے پراچھا فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں :