03 جنوری ، 2014
اسلام آباد…دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا دورہ معمول کا رابطہ ہے اور یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ 2014ء افغانستان میں امن اور استحکام کا سال ثابت ہو گا، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، اس کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارت کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ آئرلینڈ اور چلی میں پاکستانی مشنز بند کر دیے گئے ہیں۔