پاکستان
04 جنوری ، 2014

کراچی میں دہشت گردوں کا راج،آج مارے گئے افراد کی تعداد 7ہو گئی

کراچی میں دہشت گردوں کا راج،آج مارے گئے افراد کی تعداد 7ہو گئی

کراچی…کراچی کے علاقوں راشد منہاس روڈ،بلدیہ ٹاون اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔آج مارے گئے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ۔کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردوں کا راج ،رات سے اب تک سات افراد جان سے گئے۔آج صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں چار افراد کو نشانہ بنایا گیا۔راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔سہراب گوٹھ پر بھی ایک شخص مارا گیا جبکہ بلدیہ ٹاوٴن سے ایک لاش ملی ہے۔ اس سے قبل رات گئے نا معلوم افراد نے مسکن چورنگی کے قریب جوس کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جوس کی دکان کے ملازمین کو ٹارگٹ کیا تاہم کچھ دیگر افراد بھی فائرنگ کے زد میں آ گئے۔

مزید خبریں :