04 جنوری ، 2014
اسلام آباد…ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کا راج ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔جس سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔گلگت بلتستان کے علاقے غذر ،دیامر اور ہنزہ نگر میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔استور سمیت علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے نلوں میں پانی بھی جم گیا ہے۔مالاکنڈڈویژن کے بالائی علاقوں میں گہرے اور میدانی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں چمن ،زیارت، پشین ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں ایک ہفتے سے شدید سردی کی لہر برقرار ہے، دھوپ نکلنے کے باوجود سورج کی کرنوں میں اثر نہیں ہے۔ لوگ انگیٹھیوں اور آگ کے آگے ہاتھ تاپتے نظر آتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی اورپنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سکھر اور پشاور ڈویژن میں دھند بڑھنے کا امکا ن ہے۔