پاکستان
04 جنوری ، 2014

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان

 ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کو کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت جاری ہے جس میں دو سے تین روز کے دوران کمی کا امکان ہے۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں دھند کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ راولپنڈی ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات ہر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 10 رکارڈ کیا گیا، جبکہ پاراچنار میں منفی 8، اسکردو، ہنزہ، گوپس، قلات میں منفی 7، کوئٹہ منفی 6، مری منفی 5، راولاکوٹ ، دالبندین میں منفی 3، گلگت، گڑھی دوپٹہ، اسلام آباد اور دروش میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا۔

مزید خبریں :