پاکستان
04 جنوری ، 2014

پشاور میں اگلے24گھنٹوں کے دوران سردی اور دھند کا امکان

پشاور میں اگلے24گھنٹوں کے دوران سردی اور دھند کا امکان

پشاور…پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ،محکمہ موسمیات کے آئندہ 24 گھنٹون کے دوران مزید سرد موسم اور پشاور میں دھند کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور خیبر پختون خوا میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ پہاڑوں پر برف باری سے میدانی علاقوں کا موسم بھی خشک اور سرد ہے جبکہ سرد ہوا بھی چل رہی ہے۔بالائی علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت چترال میں منفی 10 جبکہ مالم جبہ میں منفی 7 رہا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں اور بالائی علاقوں میں مزید سرد موسم اور پشاور میں دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :