04 جنوری ، 2014
کراچی…سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی، اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی ہے،درخواست ایڈووکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید خان نے دائرکی۔دائر کی گئی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہسندھ میں حلقہ بندیوں کی ساری کارروائی قانون کے تحت کی گئی،شہری،دیہی بجٹ میں فرق ان علاقوں کی ضروریات کے تقاضے کے پیش نظر ہے۔2001 کے قانون میں ایک یوسی30 سے70 ہزارووٹرزپرمشتمل ہوتی تھی جبکہ نئے قانون میں یہ تعداد 10 سے 50 ہزار ہے اور اس پراعتراض بلاجواز ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد انتخابات بھی مقررہ وقت پر ممکن نہیں،جب کہ انتخابات کی تاریخ سپریم کورٹ نے دی۔