پاکستان
04 جنوری ، 2014

الطاف بھائی کے نام پرجان دینابھی جانتے ہیں اورلینابھی،عامرخان

الطاف بھائی کے نام پرجان دینابھی جانتے ہیں اورلینابھی،عامرخان

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ الطاف بھائی کے نام پرجان دینابھی جانتے ہیں اورجان لینابھی۔ کراچی میں الہٰ دین پارک کے قریب متحدہ قومی موومنٹ کے تحت منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے بھوکے ننگے آنے کا طعنہ دینے والے یاد رکھیں لاکھوں جانیں دے کر پاکستان بنایا، نفرتوں کے بیج بونے کا انجام صحیح نہیں نکلے گا۔ رکن رابطہ کمیٹی عامر خان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہمیں دبا لے گا تو اپنی طاقت کو آزما کر دیکھ لے، ہم متنبہ کر رہے ہیں کہ دھمکی دینے والے اپنی زبان کو قابو میں رکھیں۔

مزید خبریں :