پاکستان
04 جنوری ، 2014

مشرف غداری کیس،میرے خاندان کودھمکیاں مل رہی ہیں،اکرم شیخ

مشرف غداری کیس،میرے خاندان کودھمکیاں مل رہی ہیں،اکرم شیخ

اسلام آباد…پراسیکیوٹراکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مشرف غداری کیس کے حوالے سے میرے خاندان کودھمکیاں مل رہی ہیں۔اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے خاندان کے افراد کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، پورے خاندان کو ڈرایا جارہا ہے کہ مشرف کیس سے علیحدہ ہو جاوٴں۔ انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کااحترام ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے عدالتی کیس بھی ہیں، موت سے نہیں ڈرتا، مشرف غداری کیس مرتے دم تک لڑتا رہوں گا۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں پراسیکیوٹر قتل ہوتے آئے ہیں، کیس سے کسی صورت الگ نہیں ہوں گا، ڈاکٹرز مشرف کے خون کا نمونہ سامنے لائیں، بتائیں کیا نکلا ہے، اصلیت پتا چل جائے گی، سب کو معلوم ہے کہ کس کے فون پرمشرف کی گاڑی اے ایف آئی سی موڑی گئی۔

مزید خبریں :