04 جنوری ، 2014
کراچی…پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر نے کہا ہے کہ مہاجرقومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ نام رکھنے پرخوشی ہوئی،الطاف حسین بھی ایم کیوایم کانام استعمال کرنے والے جرائم پیشہ افراد سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نام لینے والی بھتا خور اور قبضہ مافیا سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، جو حلقے بنائے گئے ہیں وہ صوبائی اسمبلی کے ہیں بلدیاتی انتخابات کے نہیں، پینل کے انتخاب پر بھی ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گینگ وار، بھتا خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں آپریشن ہو رہا ہے، کچھ لوگ ہیں جو الطاف حسین کو گمراہ کر رہے ہیں اور وہ عدالت میں بھی گئے۔ تاج حیدر کا کہنا تھا کہ 2001ء میں پرویز مشرف نے 78حلقے بنائے تھے، ان 78حلقوں پر ایم کیو ایم کے سوا ہم سب پارٹیوں نے اعتراض کیا تھا۔