04 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں ایک پولیس اہلکارنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقتول مقامی فیکٹری میں ملازم تھا۔ پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔