04 جنوری ، 2014
کراچی…اہلسنت والجماعت نے آج کراچی میں اپنے دو کارکنوں کے قتل کے خلاف کل احتجاج کا اعلان کیا ہے۔گلشن اقبال میں شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو سگے بھائیوں عابد معاویہ اور ساجد معاویہ کی نماز جنازہ گودھرا میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہناتھا کہ ملک میں غیر ملکی ایجنڈے کو لا کر اپنے مقاصد پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے قتل کے خلاف کل اہلسنت والجماعت لسبیلہ چورنگی پر احتجاج کرے گی۔