پاکستان
05 جنوری ، 2014

الطاف حسین سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، رہنما ایم کیو ایم

الطاف حسین سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، رہنما ایم کیو ایم

کراچی… متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی قیادت پر اتفاق ہے۔ شرجیل میمن ایم کیو ایم کی فکر کرنے کے بجائے اپنی پارٹی کی گرتی ساکھ سنبھالیں،الطاف حسین سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے،کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پریس بریفنگ کرتے ہو ئے متحدہ قومی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین آج بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے۔ان کے خطاب پر واویلا کیا جارہاہے اور اردو بولنے والے سندھیوں کو ڈرایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کی صورت میں دھاندلی کی۔ سندھ میں ایم کیوایم کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہورہا ہے۔شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی پرویز مشرف کی حمایت کا اعلان نہیں کیابلکہ مطالبہ کیا ہے کہ آئین کی دفعہ 6کی صحیح روح کے مطابق سابق صدراور دیگر تمام افراد پر مقدمہ چلایا جائے۔ شرجیل میمن ایم کیو ایم کی فکر کرنے کے بجائے اپنی پارٹی کی گرتی ساکھ سنبھالیں۔ متحدہ کے کارکنان اور ذمے داران الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں۔

مزید خبریں :