پاکستان
05 جنوری ، 2014

مشرف کا موقف صحیح ہے تو انہیں عدالت کا سامنا کرنا چاہیے، احسن اقبال

مشرف کا موقف صحیح ہے تو انہیں عدالت کا سامنا کرنا چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد…وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پرویز مشرف کا موقف صحیح ہے تو انہیں سینہ تان کر عدالت کا سامنا رنا چاہیے۔ انہوں نے بھی مشرف دور میں مقدمات کا سامنا کیا تھا۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف پر مقدمہ عدالت میں چل ہے جو فیصلہ سازی میں مکمل طور پر آزاد ہے، عدالتوں کو کسی سے ہدایات نہیں مل رہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا اگر پرویز مشرف کا موٴقف صحیح ہے تو انہیں سینہ تان کر عدالت میں اپنا موٴقف پیش کرنا چاہیے، مشرف دور میں ان کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے جن کا انہوں نے سامنا کیا تھا۔

مزید خبریں :