05 جنوری ، 2014
پاکپتن …پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے پربھائیوں نے بہن اوراس کے شوہر کو قتل کردیا اورخودتھانے پیش ہوکرگرفتاری دیدی۔ پولیس کے مطابق چک نمبر107ڈی کی رہائشی ثناء اورامجد نے گھر سے بھا گ کرشادی کرلی تھی۔ پنچایت نے ثناء کوواپس والدین کے پاس بھیج دیامگر اس نے امجدسے ملنا نہ چھوڑا،آج جب ثناء امجد سے ملنے گئی تو بھائیوں نے دونوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اورخود تھانے میں پیش ہوکر گرفتاری دیدی۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔