05 جنوری ، 2014
جدہ…سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ بار ش ہوئی ہے اور ٹھنڈی ہواوٴں کا سلسہ بھی شروع ہوگیا ہے، بارش کے باعث آج تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ مدینہ منورہ ریجن میں وادی الفرع، منطقہ قصیم اور جنوبی و مشرقی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے آج سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔،مکہ مکرمہ ریجن اورمدینہ منورہ کی طرف بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں اورم غیر ملکیوں کو بارش کے دوران وادیوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور نشیبی علاقوں میں جانے کی ممانعت کی گئی ہے۔