پاکستان
05 جنوری ، 2014

مشرف کے مزید ٹیسٹ ، ڈاکٹروں کا مشاورتی اجلاس 3 بجے ہوگا

مشرف کے مزید ٹیسٹ ، ڈاکٹروں کا مشاورتی اجلاس 3 بجے ہوگا

راولپنڈی…سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق مختلف ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں ،مشاورتی بورڈ کا اجلاس بھی آج 3 بجے متوقع ہے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دل کی تکلیف کے باعث آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور انکی ہر 6 گھنٹے کے بعد ای سی جی کی جا رہی ہے۔پرویز مشرف کی صحت سے متعلق مشاورتی بورڈ کا 3 بجے اجلاس بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں :