انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2014

ہالی ووڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم"سمر اِن فروری"کاٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم

لاس اینجلس…نامور اداکار ڈومینک کوپر کی رومانٹک ڈرامہ فلم"سمر اِن فروری"کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ہدایتکار کرسٹوفر مینول کی یہ فلم جوناتھن اسمتھ کے مشہور ناول سمر اِن فروری سے ماخوذ ہے جس میں ڈومنیک کوپر کیساتھ ساتھ ایملی براؤننگ،ڈین اسٹیونز،ہیٹی موراہن اور نکولس فیرل اہم کردار ادا کررہے ہیں۔جیریمی کاؤڈرے اور پیپاکراس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی بیسوین صدی کے اوائل میں بوہیمئن آرٹسٹوں پر مشتمل لامورنا گروپ کے گرد گھومتی ہے جو ایک لَوٹرائی اینگل کے بیچ اپنا کردارنبھارہے ہیں۔کراس ڈے پروڈکشن کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم سمر اِن فروری گذشتہ سال جون میں برطانیہ میں ریلیز کی جاچکی ہے جو میٹروڈوم ڈسٹربیوشن کے تحت اب7جنوری کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :