05 جنوری ، 2014
کراچی … سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولز 8 جنوری کو ہی کھلیں گے،کل سے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔دریں اثناء چیرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ نے کہا ہے کہ سندھ کے نجی اسکولز 8 جنوری کو ہی کھلیں گے۔واضح رہے کہ صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سردیوں کی تعطیلات کی وجہ سے بند تھے اور انھیں یکم جنوری 2014کو کھلنا تھا تاہم ملک بھر کی طرح کراچی اور اندرون سندھ میں شدید سردی کی لہر اور والدین کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کی اپیل پر حکومت اور ایسوسی ایشنز نے ان تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی جس کے بعد اب اسکو ل آٹھ جنوری کو کھلیں گے۔