05 جنوری ، 2014
لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کے حوالے سے لطاف حسین کابیان قابل مذمت اوراضطراب پیداکرنے والاہے۔ہماری پارٹی کا موقف ہمیشہ سندھ کے اتحاد کے حوالے سے رہاہے۔سندھ کو ایک اکائی کی صورت میں ہی رہناچاہیے۔مولانا فضل الرحمان کے پی کے میں اختلاف پر بیان بازی کی بجائے اپنی دونوں سیٹوں کے ہارنے سے سبق سیکھیں ۔ پرویز مشرف کا بطور مہاجر انتقام لیے جانے کے حوالے سے الطاف حسین کابیان قابل مذمت ہے۔ وہ ڈکٹیٹر تھا اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔