پاکستان
05 جنوری ، 2014

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،دو دنوں میں بیس افراد ہلاک

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،دو دنوں میں بیس افراد ہلاک

کراچی …پاکستانی معیشت کی شہہ رگ،کراچی،آدم خوروں کامسکن لگنے لگا ہے،شہر میں گولیوں کی گھن گرج پھر شروع ہوگئی ہے۔سرد موسم میں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح لاشیں گررہی ہیں ،نہتے شہری تو کیا اسلحہ بردار قانون نافذ کرنے والوں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہاہے۔پانچ دنوں میں پانچ پولیس اہلکارنامعلوم دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں، گزرے سال کا سورج غروب ہوا تو اْمید ہوچلی تھی کہ نیا سال روشنیوں کے شہر کے لیے امن و محبت کا پیغام لائے گا لیکن سال نو کا آغاز امیدوں کے برعکس ہوا،دو دنوں میں بیس سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔2013میں بھی پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 163اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیالیکن پولیس اور رینجرز حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد ان کے بلند حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :