05 جنوری ، 2014
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رائیونڈ لاہورمیں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی،جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفت گوکی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ توانائی کاحصول ان کی پہلی ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب جاتی عمرہ رائیونڈگئے،جہاں ان کی وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی،وزیراعلی شہبازشریف نیوزیراعظم کوصوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس میں ساہیوال میں درآمدی کوئلے سے پاورپلانٹس کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پاکستان فلم ایگزی بیٹرز اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفدنے بھی لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی اور فلم انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا ،جس پر وزیراعلی نے فلم انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدائت کی۔