صحت و سائنس
29 مارچ ، 2012

خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا چھٹا روز، ہزاروں بچوں کو ویکسین دی گئی

خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا چھٹا روز، ہزاروں بچوں کو ویکسین دی گئی

خیبر ایجنسی … خیبر ایجنسی میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج چھٹا دن ہے جس کے تحت بابا ملنگ اور ملواٹ کے علاقے میں ڈھائی ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے۔ اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ باڑہ بختیار خان مہمند نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا آج چھٹا دن ہے۔ اب تک 8 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین دی جاچکی ہے۔ اے پی اے نے بتایا کہ خیبر ایجنسی میں پولیو مہم کے دوران 15 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :