انٹرٹینمنٹ
06 جنوری ، 2014

بھارتی موسیقار و گلوکار اے رحمان کی آج 48ویں سالگرہ ہے

 بھارتی موسیقار و گلوکار اے رحمان کی آج 48ویں سالگرہ ہے

ممبئی…مدھر سروں پر راج کرنے والے بھارتی موسیقار و گلوکار اے رحمان آج اپنی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ موسیقار و گلوکاراللہ رکھا رحمان کے بارے میں اگر کہا جائے کہ وہ پیدا ہی موسیقی کے لیے ہوئے ہیں تو غلط نا ہوگا۔ 1992 میں فلم راجو کی موسیقی سے فلموں میں انٹری دی اور بہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔دھماکے دار شروعا ت کے بعد کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔سروں کے سرتاج کو ہالی وڈ فلمSlumdog Millionaireکا میوزک ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اے آر رحمان صوفیانہ کلام پیش کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ اے آر رحمان کا میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔فلم راک اسٹار کی ریلیز سے پہلے اس کے میوزک کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے۔اے آر رحمان کو کئی بھارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔جبکہ کئی ممالک کی یونیورسٹیز انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دے چکی ہیں۔

مزید خبریں :