پاکستان
06 جنوری ، 2014

شدید ٹھنڈ میں بھی امریکی باکس آفس پر "فروزن"کا راج

شدید ٹھنڈ میں بھی امریکی باکس آفس پر

لا س اینجلس…شدیدٹھنڈ میں بھی امریکی باکس آفس کو"فروزن " نے گرمائے رکھا۔والٹ ڈزنی فلمز کی میوزیکل فنٹسی پر مبنی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم "فروزن"ایک بار پھر باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔بہادر شہزادی کی کہانی"فروزن "نے اس ہفتے دو کروڑ سات لاکھ ڈالر کما ئے اور پہلے نمبر پررہی۔خوف کی علامت فلم پیرانارمل ایکٹیویٹی سیریز کی پانچویں فلم The Marked One نے ایک کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔پیرانارمل ایکٹیویٹیThe Marked Oneکی کہانی فلم کے گزشتہ پارٹس سے جڑی ہوئی ہے۔ Hobbit سیریز کی دوسری فلمThe Desolation of Amaug اس ہفتے ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔. J.R.R-Tolkienکے ناول سے ماخوذ یہ سنسنی خیز فلم پاکستان میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی گئی ہے،دنیا بھر کی طرح پاکستانی شائقین کے دلوں پر بھی راج کر رہی ہے۔

مزید خبریں :