06 جنوری ، 2014
کراچی…سیمنٹ کی غیر ملکی و مقامی فروخت میں اضافہہواہے، صرف دسمبر کے دوران 5فیصد سے زائد سیمنٹ فروخت کیا گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 5فیصد اضافہ ہوا ۔دسمبر میں 29لاکھ 50ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اس مدت کے دوران 28لاکھ 20ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا ۔دسمبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ۔سیمنٹ سیکٹر کی بہتر کارکردگی کے باعث گزشتہ ماہ حصص بازار میں سیمنٹ سیکٹر نے اہم کردار ادا کیا ۔ماہرین نے آئندہ کاروباری ششماہی میں سیمنٹ کی فروخت اور قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے