06 جنوری ، 2014
کراچی…تعمیراتی شعبے کیلئے قرض کی حد کو ختم کردیا گیا ہے۔کمرشل بینک اب ہاؤسنگ کے شعبے کو جتنا مرضی چاہے قرض دے سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ا س سے قبل کمرشل بینک مجموعی قرضوں کا زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک ہاوسنگ کے شعبے کو فراہم کرسکتے تھے۔مرکزی بینک نے یہ اقدام حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کو فروغ دینے کیلئے کیا ہے جس کے تحت ملک میں آئندہ پانچ سالوں میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر میں مدد ملے گی۔آل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین سلیم قاسم پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 لاکھ گھروں کی قلت ہے اور اس طرح کے اقدمات سے اس میں فرق میں کمی لانا ممکن ہوگا۔