پاکستان
06 جنوری ، 2014

پرویز مشرف کا درد دل میں رکھنے والے سامنے آنے لگے

پرویز مشرف کا درد دل میں رکھنے والے سامنے آنے لگے

سکھر…سابق صدر ریٹائرڈ آرمی چیف پرویز مشرف کا درد دل میں رکھنے والے سامنے آنے لگے ہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مشرف کا ساتھ دینے والوں کو بھی سامنے لایا جائے، ایک شخص کو سزا دی تو دنیا نہیں مانے گی۔3 نومبر سے بڑا جرم، 12 اکتوبر 1999 کا اقدام تھا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل 12 اکتوبر 1999 سے کیا جائے، صدرمسلم لیگ(ق)چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پر مقدمہ چلاناہے توپھر12اکتوبرسے شروع کیاجائے، انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے لیے غدارکے بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کرلیا جائیتین نومبر2007 سے شروع کرنا انصاف نہیں ہوگا ۔سکھر میں شادی کی اجتماعی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ 12 اکتوبر کو آئین توڑا گیا اور مارشل لا لگایا گیا لیکن مشرف کے خلاف کارروائی 3 نومبر کی ایمرجنسی لگانے پر کی جارہی ہے، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ مشرف سے مک مکا ہوگیا ہے اور اب مشرف باہر چلے جائیں گے، تین نومبر کے اقدام پر مشرف کا ٹرائل کرنے کا مقصد اس وقت کی عدلیہ اور جنرلوں سمیت چالیس پچاس لوگوں کو بچانا ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل 12 اکتوبر 1999 سے کیا جائے، تین نومبر2007 سے شروع کرنا انصاف نہیں ہوگا۔سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فوجی قبضے کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہے تو پرویز مشرف اور ان کے تمام ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اکیلے پرویز مشرف کو گھسیٹنا ہے تو 3 نومبر سے شروع کرلیں لیکن یہ انصاف نہیں ہوگا۔صدرمسلم لیگ(ق)چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پر مقدمہ چلاناہے توپھر12اکتوبرسے شروع کیاجائے، انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے لیے غدارکے بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کرلیا جائے۔سینٹ میں بیان دیتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ غداروہ ہوتا ہے جو دشمن ملک سے مل جائے،آئین میں لفظ غدار شامل نہیں ہونا چاہیے، غدارکے بجائے آئین شکن کالفظ استعمال کرلیاجائے،چودھری شجاعت نے کہا کہ اسی نام نہاد غدارسے حلف بھی لیا گیا تھا، انھوں نے کہا کہ غداری کا مقدمہ چلانا ہے توپھر12اکتوبرسے شروع کیاجائے، 3نومبرسے بھی مقدمہ شروع کریں توسیکڑوں افراداس کی زدمیں آئیں گے جن میں اشفاق پرویزکیانی اورپرویزالہی کانام بھی شامل ہوگا۔

مزید خبریں :