کھیل
07 جنوری ، 2014

پاکستانی جمناسٹ نداخان کامیابیوں کے لیے پرعزم

پاکستانی جمناسٹ نداخان کامیابیوں کے لیے پرعزم

لاہور…ماضی میں رومانیہ کی نادیہ کمانچی نے جمناسٹک میں دنیا میں نام کمایا تو اب پاکستان کی ندا خان جمناسٹک میں نام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ندا خان کہتی ہیں کہ حکومت تربیت کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا وعدہ پورا کرے۔ پنجاب گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں ندا خان کی پرفارمنس پرسب دنگ رہ گئے،ان کی مہارت دیکھنے والی تھی۔ حیران کن پرفارمنس کے بعد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ندا خان کو تربیت کیلئے روس اور رومانیہ بھیجنے کا وعدہ کردیا۔ نداخان کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سرکاری پذیرائی ملتی رہے تودوسری لڑکیوں میں شوق پیدا ہوگا۔ ندا خان نادیہ کمانچی اور دوسری عالمی جمناسٹ کی ویڈیوز دیکھ کر مہارت حاصل کر رہی ہے۔ ندا کہتی ہیں کہ اگر بیرون ملک ٹریننگ ملتی ہے تو جمناسٹک میں قومی پرچم جلد بلند کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

مزید خبریں :