07 جنوری ، 2014
ممبئی…عامرخان کے آگے تو آسکر بھی کچھ نہیں۔ بڑے اداکار نے بڑے ایوارڈز کو مسترد کردیا ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم اچھی ہے یا بری، آسکر یہ فیصلہ کرنے والا کون ہوتا ہے؟ مسٹر پرفیکشنسٹ کی اداکاری کسی ایوارڈ کی محتاج نہیں اور اسی لیے وہ کسی ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہونا بھی پسند نہیں کرتے، ان کے لیے تو فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ آسکر بھی کچھ نہیں۔ عامر خان کہتے ہیں کہ ان کی کوئی بھی فلم اچھی ہے یا بری یہ فیصلہ کرنے والا آسکر کون ہوتا ہے، انہیں آسکر میں کوئی دلچسپی نہیں، ان کی آسکر میں دلچسپی صرف اتنی ہی ہے کہ اس کی بدولت فلم دیکھنے والوں کی تعداد بڑھانے کا ایک موقع ضرور ملتا ہے۔ دھوم تھری کے چور کا ماننا ہے کہ فلم اچھی ہے یا بری، اس بارے میں وہ صرف شائقین سے سننا چاہتے ہیں کسی اور سے نہیں۔