08 جنوری ، 2014
راولپنڈی…راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں فاروق روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حشمت علی کالج کے پروفیسر عمرانی پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی طلباء مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔